the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
طرابلس جانے والے لیبیا کے ایک مغویہ طیارے کے تمام مسافروں اور عملے کے کچھ ارکان کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ مالٹا کے وزیر اعظم جوزف مسکٹ نے ٹویٹ کیا کہ اب بھی طیارے کے دو اغوا کار اور عملے کے کچھ رکن طیارے میں ہیں۔ واضح ر ہے کہ ان اغوا کاروں نے ایربس اے 320 کو دستی بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد ان کے ساتھ بات چیت کی گئی ہے اور اسی بات چیت کا نتیجہ ہے کہ وہ مسافروں کی رہائی کے لئے تیار ہو گئے۔ ان اغوا کاروں نے افسران کو یہ بھی بتایا تھا کہ وہ لیبیا کے سابق حکمران محمد قذافی کے حامی ہیں۔ وہیں، طیارہ اے 320 کو اغوا کر کے اسے مالٹا میں زبردستی اتراونے والے اغوا کاروں نے خود سپردگی کر دی ہے۔ مالٹا کے



وزیر اعظم جوزف مسکٹ نے یہ اطلاع دی۔ مسٹر مسکٹ نے ٹوئٹر پر کہا، اغوا کاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے اگرچہ پہلے ہی جہاز میں سوار تمام مسافروں کو آزاد کر دیا تھا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، ہوائی جہاز میں سوار 111 مسافروں میں 82 مرد، 28 خواتین اور ایک بچہ شامل تھا۔ اس سے پہلے ٹائمز آف مالٹا نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ دو اغوا کاروں نے جنوبی مغرب میں سیفا سے طرابلس جا نے والے ایربس اے 320 طیارے کو اڑانے کی دھمکی دی ہے۔ ہوائی اڈے کے ایک سینئر سیکورٹی افسر نے بتایا کہ افريقيا ایئر ویز کے طیارے کے پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو بتایا تھا کہ جہاز کو اغوا کر لیا گیا ہے اور اس کے بعد پائلٹ کے ساتھ رابطہ ٹوٹ گیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.